Copyrights @ Journal 2014 - Designed By MinaaM - SEO Plugin by MyBloggerLab

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹل بیلٹ کے

Share
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے پوسٹل بیلٹ کا مرحلہ بھی کہیں مکمل ہو گیا ہے تو کہیں بس مکمل ہونے ہی والا ہے تاہم عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور ترسیل کا کام شروع کر دیا گیاہے لیکن اب سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ سے متعلق چلنے والے نتائج پر الیکشن کمیشن میدان میں آ گیاہے اور انہیں جعلی قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹل بیلٹ کے نتیجے سے متعلق فارم گردش کر رہاہے جسے کئی نجی ویب سائٹس کی جانب سے خبر کی صورت میں بھی شائع کیا گیا ہے جسے الیکشن کمیشن نے جعلی قرار دیدیا ہے،سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیاہے کہ این اے 15 ایبٹ آباد کے پوسٹل بیلٹ کا نتیجہ سامنے آ گیاہے،حلقے سے کل 1405 ووٹرز نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کئے ہیں۔جس میں آزاد امیدوار سردار یعقوب 925ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں، ان کا انتخابی نشان جیپ ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارمرتضی جاوید عباسی 321کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے علی اصغر خان 95ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ایم ایم اے کے فضل الرحمن مدنی 42جبکہ قومی وطن پارٹی سردار محمد اقبال نے 2ووٹ حاصل کئے۔تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدوارسردار گوہر زمان نے 20ووٹ حاصل 
جعلی خبروں پر الیکشن کمیشن میدان میں آ گیاہے اور انہوں نے ان تمام کو جعلی قرار دیدیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ سوشل میڈیاپرپوسٹل بیلٹ پیپرزکے نتائج سے متعلق جوچل رہا ہے وہ جعلی ہے،سوشل میڈیا پرچلنے والے سارے نتائج بے بنیاداورمفروضوں پرمبنی ہیں،پوسٹل بیلٹ پیپرز کا شمار گنتی مکمل ہونے کے بعد کیا جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں:نگراں حکومت نے اڈیالہ جیل میں موجود نوازشریف کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی ، وہ کام کرنے کی منظوری دیدی کہ سن کر پوری ن لیگ خوشی سے نہال ہو جائے گی