سرگودھا (ویب ڈیسک) شاہینوں کا شہر سرگودھا '' حلقہ پی پی ، 77پاکستان تحریک انصاف نے انسانی رگوں میں زہر منتقل کرنے والے شخص کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کر کے امیدوار نامزد کردیا۔ عوام کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ پی ٹی آئی کی کامیابی پر سوالیہ نشان ہے۔ اہل سرگودھا کا عمران سے سوال ہے کہ یہ ہے نیاپاکستان ۔ اہل سرگودھا سراپا احتجاج ۔ ووٹ نہ دینے کا فیصلہ ۔ پارٹی ٹکٹ جاری کروانے میں کردار ادا کرنے والے ذمہ دار ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 77 جو کہ شہر کا دل ہے اور شاہینوں کے شہر سرگودھا کے شہری حلقہ پر مشتمل یے کا ٹکٹ پاکستان تحریک انصاف نے ایک ایسے شخص کو جاری کر دیا ہے جس سے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل تومشکوک دکھائی دے رہا ہے جس میں مقامی قیادت کی نااہلی بھی شامل ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ایک امیدوار نے اپنی سیٹ بچانے کے لیے نہ صرف ورکر امیدوار لوگوں کا ل کیا بلکہ پارٹی قیادت کو ٹکٹ جاری کرنے کے عمل میں گمراہ کن معلومات فراہم کیں جس سے پارٹی ٹکٹ نئی ینگ قیادت کی بجائے انسانی جانوں سے خطرناک کھیل کھیلنے والے انسانی سمگلروں کے ہاتھوں میں چلا گیا جس سے شہر کی سیٹ پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے نکلتی نظر آرہی ہے پاکستان تحریک انصاف کا حلقہ پی پی 77 سے امیدوار حاجی چوہدری اقبال المعروف اقبال مرچاں والے کے نام سے مشہور ہے موصوف جعلی مرچاں اور جعلی پائے کی پتی تیار کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھنے ان کے تیار کردہ برانڈ ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں فروخت کیے جاتے ہیں اس طرح یہ ملک کے تمام عوام میں زہر قاتل منتقل کر کے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ہر دور میں اپنے قانونی دھندوں کو تحفظ دینے اور پروان چڑھانے کے لیے سیاسی حکومت کا سہارا ڈھونڈتے ہیں تاکہ کوئی انتظامی افسرانکے غیر قانونی کاروبار میں رکاوٹ نہ ڈال سکے اور یہ لوگ پہلے سے زیادہ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں حاجی اقبال مرچوں والے کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے جن کا ماضی گواہ ہے کہ یہ پیدائشی لینڈ لارڈ نہ تھا اپنے غیرقانونی کاروبار کی وجہ سے نہ صرف ارب پتی بن گیا بلکہ ہمارے معاشرے کا معزز آدمی بھی کہلوانے لگا کیونکہ ہمارے معاشرہ میں زیادہ معزز وہ ہوتا ہے جس کے پاس زیادہ پیسہ ہوتا ہے موصوف سابق ادوار میں ن لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید کے دست است تھے اور انکے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور اسی وجہ سے ن لیگ کا ٹکٹ حاصل کر کے یونین چیئر مین منتخب ہوئے ن لیگ کاگراف گرتے ہیں موصوف ن لیگ چھوڑ کر نہ صرف پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے بلکہ صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ لینے میں بھی کامیاب ہوگئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کئی بار ان کی جعلی مرچوں اور چائے کی پتی بنانے والی فیکٹری سیل کر چکی ہے لیکن موصوف سیاسی اثرو رسوخ اور پیسے کے بل بوتے پر ڈی سیل کروانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ اب موجودہ نگران حکومت کے دور میں بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی انکی فیکٹری کو سیل کر چکی ہے سنجیدہ حلقوں میں کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی پی پی 77 شہر کی سیٹ ہا رجاتی ہے تو اس میں ٹکٹ جاری کرنے اور کروانے والوں کی ہار ہوگی اور یہ پارٹی قائد کے سامنے جوابدہ ہونگے جبکہ جیت کی صورت میں یہ عوام کا پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان پر اندھا اعتماد ہوگا۔--Muhammad Inaam Anjum
Website
www.MinaaM.com
Blog: www.inaamfirst.tk
www.inaamfirst.blogspot.com
Magzine
www.inaamsarticle.blogspot.com
Twitter:
www.Twitter.com/Enaam_theOne
inaamfirst
Write in google for get my complete available data
Muhammad Inaam Anjum
Website
www.MinaaM.com
Blog: www.inaamfirst.tk
www.inaamfirst.blogspot.com
Magzine
www.inaamsarticle.blogspot.com
Twitter:
www.Twitter.com/Enaam_theOne
inaamfirst
Write in google for get my complete available data
Website
www.MinaaM.com
Blog: www.inaamfirst.tk
www.inaamfirst.blogspot.com
Magzine
www.inaamsarticle.blogspot.com
Twitter:
www.Twitter.com/Enaam_theOne
inaamfirst
Write in google for get my complete available data